Friday, April 17, 2009

اقوال حضرت امام محمد تقی علیہ السلام

اقوال حضرت امام محمد تقی علیہ السلام





(۱)

قال الامام محمد التقی علیہ السلام:

”من عمل علی غیر علم افسد اکثر مما یصلح “ ( ۱ )

ترجمہ ۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” جو شخص بغیر علم و آگھی کے عمل انجام دیتا ھے وہ اصلاح کرنے کے بجائے فساد زیادہ کرتا ھے “۔




(۲)

قال الامام محمد التقی علیہ السلام:”

المومن یحتاج الی ثلاث خصال : توفیق من اللہ ، و واعظ من نفسہ ، وقبول ممن ینصحہ “(۲ )

ترجمہ ۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” با ایمان افراد تین چیزوں کے محتاج ھیں ۔ توفیق خد ا، وعظ نفس و قلب ، اور نصیحت کرنے والوں کی نصیحت کے “۔



(۳)

قال الامام محمد التقی علیہ السلام:

”اعلم انک لن تخلوا من عین اللہ فانظر کیف تکون “ ( ۳)

ترجمہ ۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” یہ جان لو کہ خدا وند عالم کی نگاھوں سے بچ کر کھیں نھیں جا سکتے ،لھذا ابھی دیکھو کس حال میں ھو “۔



(۴)

قال الامام محمد التقی علیہ السلام

” لو کانت السماوات والارض رتقا علی عبد ثم اتقی اللہ تعالیٰ جعل اللہ لہ منھا مخرجا “(۴)

ترجمہ ۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” اگر زمین و آسمان کے دروازے کسی پر بند ھو جائیں اسکے بعد وہ تقویٰ و پرھیز گاری اختیار کرلے تو خدا وند عالم اسکے تمام امور میں گشائش پیدا کر دے گا “۔



(۵)

قال الامام محمد التقی علیہ السلام:

” الدنیا سوق ربح فیھا و خسر آخرون “ (۵)

ترجمہ ۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” دنیا ایک بازار ھے جس میں ایک قوم فائدہ اٹھاتی ھے اور دوسری نقصان“۔



(۶)

قال الامام محمد التقی علیہ السلام

” اظھار الشئی قبل ان یستحکم مفسدة لہ “ (۶)

ترجمہ ۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” کسی بھی چیز کو مستحکم ھونے سے پھلے اظھار و بیان کرنا تباھی کا سبب ھے “۔

حوالہ:
۱۔منتھی الامال
۲۔منتھی الامال
۳۔تحف العقول
۴۔ نور الابصار ص ۱۵۰
۵۔تحف العقول ص۸۸۰
۶۔تحف العقول ص ۸۲۶

No comments: