Friday, April 17, 2009

اقوال حضرت امام رضا علیہ السلام

اقوال حضرت امام رضا علیہ السلام

(۱)

قال الامام الرضاعلیہ السلام :

لایکون الموٴمن مومنا حتی یکون فیہ ثلاث خصال سنَّة من ربّہ و سنّةمن نبیہ و سنة من ولیہ الی ان قال : و اما السنّة من ولیہ فاا لصبر فی الباساء والضرّاء

ترجمہ ۔
امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں :
مومن واقعی وہ شخص ھے جس کے اندر یہ تین خصلتیں پائی جائیں ۔ اپنے خدا کی سنت ،اپنے نبی کی سنت اور اپنے امام کی سنت ،لیکن اپنے امام کی سنت یہ ھے کہ فقر و تنگ دستی اور درد وبیماری کے موقع پر استقامت کا ثبوت پیش کرے “ ۔



(۲)

قال الامام الرضاعلیہ السلام:

لیس منّا من غشّ مسلما ً او ضرّہ او ماکرہ “ ( ۱ )

ترجمہ:
امام رضاعلیہ السلام فرماتے ھیں :
جو شخص مسلمان کو دھوکہ دے یا ضرر پھونچائے یا اس کے ساتھ مکاری کرے وہ ھم میںسے نھیں ھے “ ۔



(۳)

قال الامام الرضاعلیہ السلام:

اِعْمَلْ لدنیا ک کانّک تعیش ابداً و اعمل لاخرتک کانّک تموت غداً “ (۲)

ترجمہ:
حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں :
دنیا کے لئے اس طرح سے کام کرو کہ جیسے ھمیشہ تمھیں اس دنیا میں رھنا ھے اور آخرت کے لئے ایسا کام کرو جیسے کل ھی تم مر جاؤ گے “۔

(۴)
قال الامام الرضاعلیہ السلام:

اسوء الناس معا شامن لم یعش غیرہ فی معاشہ “ (۳)

ترجمہ ۔
حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں:
بدترین انسان ھے ( اقتصادی زندگی کے لحاظ سے ) وہ شخص جو اپنی معاش زندگی میں سے دوسروں کی مدد نہ کرے اور ان کے ساتھ زندگی بسر نہ کرے“۔



(۵)
قال الامام الرضاعلیہ السلام:

انا اھل بیت نری وعدنا علینا دیناً کما صنع رسول اللہ “ (۴)

ترجمہ:
حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں:
ھم اھل بیت کسی سے وعدہ کرتے ھیں تو اپنے کو مقروض سمجھتے ھیں جس طرح رسول اللہ سمجھتے تھے “ ۔




(۶)

قال الامام الرضاعلیہ السلام :
ان اللہ تعالیٰ لم یجعل القرآن لزمان دون زمان و لا لناس دون ناس فھو فی کل زمان جدید و عند کل قوم غضّ الی یوم القیامة “ (۵)

ترجمہ ۔
حضرت امام رضاعلیہ السلام فرماتے ھیں:
خدا وند عالم نے قرآن مجید کو نہ تو کسی زمانے سے مخصوص کیا اور نہ کسی خاص گروہ سے لھذا قرآن مجید تا قیامت ھر زمانے کے لئے نیا اور ھر گروہ کے لئے تر و تازہ ھے

(۷)

قال الامام الرضاعلیہ السلام:
من جلس مجلساً یحیی فیہ امر نا لم یمت قلبہ یوم تموت القلوب “(۶)

ترجمہ:
حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں:
جو بھی مجلس میں اس غرض کے ساتھ بیٹھے کہ اس میں ھمارے مکتب کا احیاء ھو تو اس کا دل اس دن نھیں مرے گا جس دن سارے دل مردہ ھو جائیں گے “ ۔



(۸)

قال الامام الرضاعلیہ السلام:

عونک للضعیف من افضل الصدقة “ (۷)

ترجمہ:
حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں:
کمزور و ناتواں کی مدد کرنا بھترین صدقہ ھے “ ۔




(۹)
قال الامام الرضاعلیہ السلام :

السخی یاکل من طعام الناس لیاکلوا من طعامہ ، و البخیل لا یاکل من طعام الناس لئلا یاکلوا من طعامہ “ (۸)

ترجمہ ۔
حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ھیں:
انسان سخی لوگوں کی غذائیں کھاتا ھے تاکہ وہ اسکی غذا کھائیں ،اور بخیل لوگوں کی غذائیں نھیں کھاتا اس ڈر سے کہ کھیںلوگ اسکی غذا نہ کھا لیں “ ۔




(۱۰)

قال الامام الرضاعلیہ السلام:
الاخ الاکبر بمنزلة الاب “ ( ۹)

ترجمہ ۔
حضرت امام رضاعلیہ السلام فرماتے ھیں:
بڑا بھائی باپ کے مانند ھے “ ۔

حوالہ:
۱۔ سفینة البحار مادہ غش
۲۔وسائل الشیعہ ج۲ ص ۲۷۷
۳۔ تحف العقول ص ۳۳۴
۴۔ تحف العقول ص۳۳۳
۵۔ سفینة البحار ج۲ ص ۴۱۳
۶۔ میراث امامان ص ۴۴۳
۷۔ تحف العقول ص ۸۱۰
۸۔ تحف العقول ص ۸۰۸
۹۔تحف العقول ص ۸۰۲

No comments: