Friday, April 17, 2009

اقوال حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

اقوال حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام





(۱)



قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

لیس منا من لم یحاسب نفسہ کل یوم “ ( ۱)



ترجمہ:
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :
جو شخص ھر روز اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے وہ ھم میںسے نھیں ھے “۔




(۲)




قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

ایاک ان تمنع فی طاعت اللھ، فتنفق مثلیہ فی معصیة اللہ “(۲)



ترجمہ ۔
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :
اطاعت خدا میں مال خرچ کرنے سے پرھیز نہ کرو ، ورنہ دو برابر خدا کی معصیت میں خرچ ھو جائے گا “۔




(۳)



قال الامام موسیٰ الکاظمعلیہ السلام:

ان الزرع ینبت فی السھل و لا ینبت فی الصفا فکذالک الحکمة تعمر فی قلب المتواضع و لا تعمر فی قلب المتکبر الجبار !“ (۳)



ترجمہ ۔
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :
جس طریقے سے زراعت نرم زمین میں ھوتی ھے نہ کہ سخت زمین میں، اسی طرح سے علم و حکمت متواضع انسان کے دل میں پروان چڑھتے ھیںنہ کہ متکبر و جبار کے “۔




(۴)

۔
قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

الموٴمن مثل کفتی المیزان کلما زید فی ایمانہ زید فی بلائہ “(۴)



ترجمہ:
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :
مومن ترازو کے دو پلڑوں کے مانند ھے جتنا ایمان میں اضافہ ھو گا اتنا بلا و مصیبت میں بھی اضافہ ھو گا “۔




(۵)



قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

المصیبة للصابر واحدة و للجازع اثنتان “(۵)



ترجمہ ۔
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :
صبر کرنے والوں کے لئے ایک مصیبت ھے لیکن جزع وفزع کرنے والوں کے لئے دو مصیبتیں ھیں “۔

حوالہ:
۱۔اقوال الائمہ ج۱ ص۲۱۶
۲۔ تحف العقول ص ۳۰۵
۳۔تحف العقول ص ۲۹۶
۴۔ تحف العقول ص۸۴۴
۵۔ تحف العقول ص ۷۵۴

No comments: