اقوال حضرت امام علی النقی علیہ السلام
(۱)
قال الامام علی النقی علیہ السلام :
” من ھانت علیہ نفسہ فلا تاٴمن شرھ“(۱)
ترجمہ ۔
حضرت امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” جس نے اپنی شخصیت کو پامال کر دیا اسکے شر سے بچو “ ۔
(۲ )
قال الامام علی النقی علیہ السلام:
” الدنیا سوق ، ربح فیھا قوم و خسر آخرون “(۲)
ترجمہ ۔
حضرت امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” دنیا ایک بازار ھے جس میں ایک قوم فائدہ اٹھاتی ھے اور دوسری نقصان“۔
(۳)
قال الامام علی النقی علیہ السلام:
”من جمع لک و دہ و رایہ فاجمع لہ طاعتک “ ( ۳)
ترجمہ ۔
حضرت امام علی نقیعلیہ السلام فرماتے ھیں :
” جو بھی تم سے دوستی کا دم بھرے اور نیک مشورہ دے تم اپنے پورے وجود کے ساتھ اسکی اطاعت کرو “۔
حوالہ:
۱۔ تحف العقول ص ۳۶۲
۲۔ تحف العقول ص ۸۸۰
۳۔تحف العقول ص ۸۸۰
No comments:
Post a Comment